Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

جامعاتُ المدینہ کے داخلے کھلے ہیں ، ہمت کیجئے ، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے ، دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف ، مسلم شریف ، فتاوی شامی ، احیاء العلوم ، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں نہ صِرْف پڑھنے والے بَن جائیں گے بلکہ دوسروں کو سکھانے والے بھی بَن جائیں گے۔ * دَرْس نِظَامی یعنی عالِم کورس 8 سال کا کورس ہے ، اگر آپ اتنا وقت نہیں دے سکتے ، مصروفیات ہیں ، گھریلو مسائل ہیں تو کوئی بات نہیں ، آن لائِن جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے ، گھر بیٹھے ہی دَرْسِ نظامی کیجئے ۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صراط الجنان پڑھنے اور  ایپلی کیشن کے استعمال کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول ! آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے ، تقریباً ہر ایک کے پاس اینڈرائڈ یا آئی فون موبائل ہوتا ہی ہے ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ مثلاً دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Quran with Tafseer  ( القرآن مع تفسیر ) ۔یہ ایپلی کیشن Android اور IOS  دونوں طرح کی ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے ، اس ایپلی کیشن میں * مکمل قرآنِ کریم * اعلیٰ حضرت ، آقائے نعمت ، اِمامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان * دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت