Book Name:Surah Al Maun
کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
ترے کرم سے مِلا مغفرت کا ہے عشرہ رہائی نارِ جہنّم سے ہو عطا یَارَبّ !
اِلٰہی رہ گئے رمضاں کے آخِری روزے رِہائی نارِ جہنّم سے ہو عطا یَارَبّ !
اِلٰہی ! رہ گئیں رمضاں کی آخِری گھڑیاں کرم سے بخش بھی دے ہم کو یاخُدا یَارَبّ ! ( [1] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
سورۃ الْمَاعُون ؛ترجمہ و تشریح
پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ نزولِ قرآن کی ان بابرکت گھڑیوں میں آئیے ! قرآنِ کریم کی ایک مختصر سُورت؛ سورۂ ماعُون کا ترجمہ اور اس کی مختصر وضاحت سننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔اس سے پہلے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مبارک سیرت کاایک خُوبصُورت واقعہ سنیئے :
پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے یتیم کی مدد فرمائی
روایات میں ہے : مکۂ مکرمہ میں ایک یتیم بچہ تھا ، اِس اُمّت کے فِرعون یعنی مکہ پاک کے بہت بڑے کافِر ابوجہل نے اس یتیم کی پرورش کی ذِمَّہ داری اپنے سَر لے لی اور وہ سارا مال جو اس بچے کو وراثت میں ملا تھا ، وہ بھی اپنے قبضے میں کر لیا۔
اب چاہئے تو یہ تھا کہ ابوجہل اس یتیم بچے کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرتامگریہ بدبخت غیر مسلم تھا ، اس کے دِل میں حِرْص و ہوَس بھری ہوئی تھی ، اس نے یتیم کی پرورش کرنے کی بجائے ، اُلٹا اس کے مال پر قبضہ جما لیا۔ ایک دِن وہ یتیم بچہ اس کے پاس آیا اور اپنامال