Book Name:Surah Al Maun
بوجھتے ) وہ کھائے گا دوزخ کی آگ کھائے گا۔قیامت میں اس کے مُنہ سے دُھواں نکلے گا۔حدیث شریف میں ہے کہ یتیم کا مال ظلماً کھانے والے قیامت میں اس طرح اُٹھیں گے کہ ان کے مُنہ ، کان اور ناک سے بلکہ ان کی قبروں سے دُھواں اُٹھتا ہو گا جس سے وہ پہچانے جائیں گے کہ یہ یتیموں کا مال ناحق کھانے والے ہیں۔ ( [1] )
اللہ پاک ہمیں یتیموں بلکہ تمام مسلمانوں کے حقوق پُورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آئیے ! یتیم بچوں کے ساتھ بھلائی کرنے کے فضائل پر 3 احادیث سنیے :
یتیم اور مسکین کی کفالت کے فضائِل
( 1 ) : اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مسلمانوں میں بہترین گھر وہ ہے جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو اور مسلمانوں میں بد ترین گھر وہ ہے جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ بُرا سلوک کیا جاتا ہو ۔ ( [2] ) ( 2 ) : حضورِ اکرمِ ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مسکین لوگ جنت میں مالداروں سے 40 برس پہلے جائیں گے ، اے عائشہ رَضِیَ اللہ عنہا ! مسکین کو خالی نہ پھیرو اگرچہ کھجور کی قاش ہی ہو اسے دے دو ۔ اے عائشہ رَضِیَ اللہ عنہا ! مسکینوں سے محبت کرو ، انہیں قریب رکھو تاکہ اللہ پاک قیامت میں تمہیں قریب کر دے۔ ( [3] ) ( 3 ) : اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو شخص یتیم