Book Name:Surah Al Maun
سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! رمضان المبارک کا مُقَدَّس مہینا ہے ، دوسرا عشرہ جسے عشرۂ مغفرت کہا جاتا ہے ، جاری و ساری ہے ، ابھی کچھ ہی دِن پہلے کی بات ہے ، ہم ماہِ رمضان کی آمد کا انتظار کر رہے تھے ، آمدِ رمضان کا سوچ کر عاشقانِ رمضان کے دِل جھوم رہے تھے ، پِھر ماہِ رمضان تشریف بھی لایا اور اب تیزی سے گزرتا جا رہا ہے ، دوسرا عشرہ جاری ہے اور یہ بھی جلدی جلدی اِختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ، رحمتوں ، برکتوں ، مغفرتوں والی مبارک گھڑیاں تیزی سے گزرتی جا رہی ہیں۔
دِل کو رُلا رہا ہے ، رمضان جا رہا ہے حسرت بڑھا رہا ہے ، رمضان جا رہا ہے
اس ہجر کو جو سوچا ، آہیں نکل پڑی ہیں دِل ڈگمگا رہا ہے ، رمضان جا رہا ہے
روکو ! کوئی تو روکو ! ماہِ کرم کو روکو ! دامن چُھڑا رہا ہے ، رمضان جا رہا ہے
اب تک وہیں ہے غفلت ، کچھ نہ ہوئی عبادت دِل خوف کھا رہا ہے ، رمضان جا رہا ہے
اے عاشقانِ رسول ! ابھی دِن باقی ہیں ، اے کاش ! دِل سے غفلت کے پردے ہٹ جائیں ، شیطان تو پہلے ہی سے قید ہے ، کاش ! یہ نفسِ اَمَّارہ بھی کسی طرح سُدھر جائے اور ہم ماہِ رمضان کی ان مبارک گھڑیوں کو غنیمت جان کر اپنے رَبِّ کریم کو کسی طرح راضی