Book Name:Surah Al Maun
کے سر پر محض اللہ پاک کی رِضا کے لئے ہاتھ پھیرے تو جتنے بالوں پر اُس کا ہاتھ گزرا ہر بال کے بدلے میں اُس کے لئے نیکیاں ہیں اور جوشخص یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے پر اِحسان کرے میں اور وہ جنّت میں ( 2 اُنگلیوں کو مِلا کر فرمایا کہ ) اس طرح ہوں گے۔ ( [1] )
اِس حدیثِ پاک کے تحت مشہور مفسرِ قرآن ، حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جوشخص اپنے عزیز یا اَجنبی یتیم کے سر پر محبت و شفقت کا ہاتھ پھیرے اور یہ محبت صرف اللہ و رسول ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کی رضا کے لئے ہو تو ہر بال کے عوض اسے نیکی ملے گی۔ یہ ثواب تو خالی ہاتھ پھیرنے کا ہے جو اس پر مال خرچ کرے ، اس کی خدمت کرے ، اسے تعلیم و تربیت دے سوچ لو کہ اس کا ثواب کتنا ہو گا۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے سے نیکیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ دِل کی سختی دُور ہوتی اور حاجتیں بھی پوری ہوتی ہیں جیسا کہ حضرت ابو دَرداء رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دو عالَم کے مالک و مختار ، مکی مدنی سردار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہِ عظیم میں حاضِر ہو کر اپنے دل کی سختی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کیا تُو چاہتا ہے کہ تیرا دل نرم ہو جائے اور تیری حاجتیں پوری ہوں ؟ تو یتیم پر رحم کیا کر اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا کر اور اپنے کھانے میں سے اس کو کھلایا کر ایسا کرنے سے تیرا دل نرم ہو گا اور حاجتیں پوری ہوں گی۔ ( [3] )
جب بھی کسی یتیم بچے کے سر پر ہاتھ پھیرنا ہو تو سر کے پیچھے سے ہاتھ پھیرتے ہوئے