Book Name:Surah Al Maun
حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضانُ المباک میں 10 دِن کا اِعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ( [2] )
اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی ترغیب
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مساجد میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول پورا ماہِ رمضان اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، جو ایک مکمل شیڈول کے مطابق ذکر واذکار ، فرائض ونوافل اور دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ روزانہ عِلْمِ دین حاصل کرتے اور سُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں۔کئی مُعْتَکِفِین رمضان المبارک کے اختتام پر چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں ، کئی ایک مختلف مدنی کورسز کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
آئیے ! ترغیب کے لئے اجتماعی اعتکاف کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :
گناہوں بھری زِندگی میں بہار آگئی
ڈیرہ اللہ یار ( صُوبہ بلوچستان ، پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں غرق تھا ، فلمیں دیکھنا اور بدنگاہی وغیرہ میرے پسندیدہ مشغلے تھے ، ایک مرتبہ ایک عاشِقِ رسول اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی ، انہوں نے بڑے