Book Name:Surah Al Maun
میں ہی ان کی نیکیوں کابدلہ دے دیا جاتا ہے اور ان پر ذرَّہ بھر ظلم نہیں کیا جاتا۔ ( [1] )
رِیاکاریوں سے بچا یاالٰہی ! بنا مجھ کو مُخلِص بنا یاالٰہی !
مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی !
عبادت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو کرم یاخدا یاالٰہی !
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : بے شک جہنم میں ایک وادی ہے جس سے جہنم روزانہ 4 سو مرتبہ پناہ مانگتا ہے ، اللہ پاک نے یہ وادی اُمّتِ محمدیہ کے اُن رِیاکاروں کے لئے تیّار کی ہے جو قرآنِ کریم کے حافِظ ، غیرُ اللہ مثلاً : دکھلاوے اور اپنی واہ واکے لئے صَدَقہ کرنے والے ، اللہ پاک کے گھر کے حاجی اور راہ خدا میں نکلنے والے ہوں گے۔ ( [2] )
بچا لے رِیا سے بچا یاالٰہی ! تُو اِخلاص کر دے عطا یاالٰہی !
ریاکاری کی تباہ کاریوں سے متعلق تفصیلی معلومات اور اس کے عِلاج جاننے کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کی کتابنیکی کی دعوت صفحہ : 63 تا106پڑھ لیجئے ! اللہ پاک ہمیں ریاکاری کی آفت سے بچنے ، ہر نیک کام صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لئے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
( 4 ) : خیر خواہی نہ کرنا
پیارے اسلامی بھائیو ! قیامت کو جھٹلانے والوں کا چوتھا اور آخری وصف جو سُورۂ ماعُون