Surah Al Maun

Book Name:Surah Al Maun

آگے کی طرف لے آئیے جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے : لڑکا یتیم ہو تو اس کے سر پر ہاتھ پھیرنے میں آگے کو لائے اور جب اس کا باپ ہو  ( یعنی بچہ یتیم نہ ہو ) تو ہاتھ پھیرنے میں گردن کی طرف لے جائے۔ ( [1] )

 ( 2 ) : نَماز کو اہمیت نہ دینا

پیارے اسلامی بھائیو ! سُوْرَۂ ماعُون میں قیامت کا اِنْکار کرنے والوں کا دوسرا عیب بیان ہوا کہ وہ نماز کو اہمیت نہیں دیتے ، نمازوں میں سُستی و لاپرواہی کرتے ہیں ، ارشاد ہوتا ہے :

الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵)   ( پارہ : 30 ، سورۂ ماعون : 5 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : جو اپنی نَماز سے بھولے بیٹھے ہیں  ۔

تفسیرصراط الجنان میں ہے : اس سے مراد منافقین ہیں  کہ جب وہ لوگ تنہا ہوتے ہیں  تو نَماز نہیں  پڑھتے کیونکہ وہ اس کے فرض ہونے کا اعتقادنہیں  رکھتے اور جب وہ لوگوں  کے سامنے ہوتے ہیں  تو نَمازی بنتے ، اپنے آپ کو نَمازی ظاہر کرتے اور انہیں  دکھانے کے لئے اُٹھ بیٹھ لیتے ہیں  اور حقیقت میں  یہ لوگ نَماز سے غافِل ہیں۔ ( [2] )  

نَماز سے غفلت کی چند صُورتیں

نَماز سے غفلت کی چند صورتیں یہ  ہیں ، مثلاً ؛ * نَماز پابندی سے نہ پڑھنا * صحیح وقت پر نہ پڑھنا * فرائض و واجبات کو صحیح طریقے سے ادا نہ کرنا * شرعی عذر کے بغیر با جماعت نہ پڑھنا * نَماز کی پرواہ نہ کرنا * تنہائی میں  قضا کر دینا اور لوگوں  کے سامنے پڑھ لینا وغیرہ۔


 

 



[1]...معجمِ  اَوْسَط ، جلد : 1 ، صفحہ : 351 ، حدیث : 1279۔

[2]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 30 ، سورۂ ماعون ، زیرِ آیت : 5 ، جلد : 10 ، صفحہ : 840۔