Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye
ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” عیون الحکایات ( حصّہ اول ) “ صفحہ نمبر269سے ایک سبق آموز حکایت سنئےاوراس سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں کی مہکتی خوشبو سےاپنے دل کے مدنی گلدستے کوبھی مشکبارکرنے کی کوشش کیجئے۔ چنانچہ
گناہوں سے حفاظت کی انوکھی دُعا
حضرت مالک بن انس رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت یونس بن یوسف رَحمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے زمانے کےمشہور اولیائے کرام میں سے تھے۔ زیادہ تَر وَقْت مسجد میں گُزارتے اور اپنےرَبّ کریم کی عبادت میں مشغول رہتے۔ عالَمِ شباب ( یعنی جوانی کا عالَم ) تھا۔ انہوں نے اپنی جوانی اللہپاک کی عبادت کیلئے وقف کی ہوئی تھی۔ ایک مرتبہ آپ مسجد سے باہر آرہے تھے کہ اچانک راستے میں ایک نوجوان عورت پر نظر پڑگئی اور دل کچھ دیر کے لئے اس کی طرف مائل ہوگیا لیکن پھر فورًا اپنے اس فعل پر نادِم ہوئے اور بارگاہِ الٰہی میں دُعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے اوران الفاظ میں دعا مانگنے لگے : اے میرے پاک پروردگار ! بے شک تُو نے مجھے آنکھیں عطا فرمائیں جو کہ بہت بڑی نعمت ہیں لیکن مجھے خطرہ لگ رہا ہے کہ کہیں ان آنکھوں کی وجہ سے میں عذاب میں مبُتلا نہ ہو جاؤں اور یہ آنکھیں میرے لئے ہلاکت کا با عث نہ بن جائیں ، اے میرے پاک پروردگار ! تُو میری آنکھوں کی بینائی سلب کرلے۔ جیسے ہی آپ