Nematon Ki Qadar Kijiye

Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye

( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

مصافحہ و معانقہ کی بقیہ سنتیں اور آداب

 * مصافحہ کرتے وقت سنت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں * مصافحہ کرتے وقت سنت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہے۔    ( بہار شریعت ، سلام کا بیان ، حصہ۱۶ ، ص۹۸ )  * مسکراکرگرم جوشی سے مصافحہ کریں۔  درود شریف پڑھیں اور ہوسکے تو یہ دعا بھی پڑھیں ” یَغْفِرُ اللہ لَنَا وَلَکُمْ“   ( یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے  )۔ * ہر نماز کے بعدلوگ آپس میں مصافحہ کرتے ہیں یہ جائز ہے۔   ( ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۸۲ )  * گلے ملنے کو معانقہ کہتے ہیں اور یہ بھی سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے ثابت ہے۔    ( بہار شریعت ، سلام کا بیان ، حصہ۱۶ ، ص۹۸ )  * صرف تہبند باندھ کر یا پاجامہ پہنے ہوں اس وقت معانقہ نہ کریں بلکہ کُرتا پہنا ہوا ہویاکم از کم چادر لپٹی ہوئی ہونی چاہے۔   ( بہار شریعت ، سلام کا بیان ، حصہ۱۶ ، ص۹۸ )  * عیدین میں معانقہ کرنا جائز ہے۔    ( بہار شریعت ، سلام کا بیان ، حصہ ۱۶ ، ص۹۰ )  * عالمِ دین کے ہاتھ پاؤں چومنا جائز ہے۔   ( بہارشریعت ، حصہ ۱۶ ، ص۹۹ )  * ہاتھ پاؤں وغیرہ چومنے میں یہ احتیاط ضروری ہے کہ محل فتنہ نہ ہو ، اگر معاذ اللہ شہوت کے لئے کسی اسلامی بھائی سے مصافحہ یامعانقہ کیا ، ہاتھ پاؤں چومے یا نعوذباللہ پیشانی کابو سہ لیا تو یہ ناجائزہے۔ ( ملخصاًبہارشریعت ، حصہ ۱۶ ، ص۹۸ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                      صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * اپنی نعمتوں کو بڑھانے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ”  اپنی نعمتوں کو بڑھانے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعا یہ ہے :