Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye
اللہ پاک کے لئے ہیں ، اے اللہ ! اے ہمارے ربّ ! تیرا شکر ہے کہ تُو نے ہمیں پیدا کیا ، ہمیں رزق دیا ، ہدایت دی ، علم دیا ، نجات بخشی اور ہم سے تکلیف دُور فرما دی ، اسلام اور قرآن کی نعمت پر تیرا شکر ہے ، اہل و عیال ، مال و زَر اور صحت و عافیت کی نعمت پر بھی تیرا شکر ہے۔ تُو نے ہمارے دُشمنوں کو رُسوا کیا ، ہمارے رِزق میں وُسعت فرمائی ، اس اُمّت کو غلبہ دیا ، ہم بکھرے ہوؤں کواکٹھاکیا ، ہمیں بہترین صحت و عافیت عطا فرمائی ، اے ہمارے ربّ ! ہم نے تجھ سے جو مانگا تُونے ہمیں عطا فرمایا ، پس اس پر تیرا بے انتہا شکر ہےاور تیری عطاکردہ ہر نعمت پر تیرا شکر ہے ، خواہ نئی ہو یاپُرانی ، پوشیدہ ہو یا ظاہر ، خاص ہویا عام ، باقی ہو یا ختم ہو گئی ہو اور موجود ہو یاغائب ، تیراشکر ہے یہاں تک کہ تُو راضی ہو جائے اور جب تُو راضی ہو جائے تب بھی تیرا شکر ہے۔ ( شکر کے فضائل ، ص۲۴ )
رات بھر نعمتوں کا ہی تذکرہ رہا
حضرت ابنِ اَبی حواری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت فُضیل بن عیاض اور حضرت سفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہمَا ایک رات صبح تک ایک دوسرے سے اللہپاک کی نعمتوں کاتذکرہ کرتے رہے ، چنانچہ حضرت سُفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے : اللہ پاک نے ہمیں یہ نعمتیں عطا فرمائیں ، وہ نعمتیں عطا فرمائیں ، ہم پریہ احسان فرمایا ، وہ احسان فرمایا۔ ( یوں یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا ) ( شعب الایمان ، باب فی تعديد ، حدیث : ٤٤٥٢ ، ۴ / ١١٠ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ” تفسیر سننے سنانے کا حلقہ “
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اس کی اطاعت و فرمانبرداری کے کام کریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں اس کے لئے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، دعوتِ اسلامی کے