Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے80سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ” نیک اعمال “ بھی ہے۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اور جامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے ، ” نیک اعمال “ پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے ” شعبہ نیک اعمال “ کا قیام عمل میں آیا۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : کاش ! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان نیک اعمال کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان ( نیک اعمال کے رسائل ) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان نیک اعمال کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔ ‘‘آئیے ! ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور نیک اعمال پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اسکی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
شکرِ الٰہی بجالانے کے چند طریقے
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے نعمتوں پر شکر کی برکتیں اور ناشکری کی وعیدیں سُنیں ، اُمید ہے کہ دل میں نعمتوں کی قدر ، نعمتوں پر شکر بجالانے اور ناشکری سے بچنے کا مدنی ذہن بنا ہوگا۔ مگر یاد رہے ! اس مدنی سوچ کے مطابق عمل کرنے اور اس پر استقامت ( Steadfastness ) پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں نعمتوں پر شکر بجالانے کے کچھ نہ کچھ طریقے بھی معلوم ہوں۔ توآئیے ! اب اللہ پاک کی عطا کردہ نعمتوں پر اس کا شکر بجالانے کے چند طریقے بھی سنتے ہیں تاکہ ان کی برکت سے ہم اپنے رَبّ کریم کے شکرگزار بندے بن جائیں ، چنانچہ