Nematon Ki Qadar Kijiye

Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye

  ( 7 ) مدنی چینل  کے سلسلے دیکھنے کا معمول بنالیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ  نعمتوں پر شکر بجالانے کی عادت بن جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                     صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی  بھائیو ! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

ان سب مبلّغوں کے خوابوں میں اب کرم ہو     آقا جو سنّتوں کی خدمت بجا رہے ہیں

 ( وسائلِ بخشش مرمم ، ص۲۹۹ )

مصافحہ و معانقہ کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! مصافحہ و معانقہ کے بارے میں چند نکات سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔  پہلے 2 فرامین مُصطفٰے ملاحظہ کیجئے :  ( 1 )  ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرو ، اس سے کینہ جاتا رہتا ہے اور ہدیہ بھیجو آپس میں محبت ہوگی اور دشمنی جاتی رہے گی۔   ( مشکوٰۃ المصابیح ، کتاب الادب ، باب ماجآء فی المصافحہ ، ۲ / ۱۷۱ ، حدیث : ۴۶۹۳ )   ( 2 )  جب دودو ست آپس میں ملتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں اور نبی (  صلی اللہ  علیہ واٰلہ وسلم )  پردرود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ ( شعب الایمان ، باب فی مقاربۃ وموادۃ اہل الدین ، فصل فی المصافحۃ والمعانقۃ ، الحدیث ۸۹۴۴ ، ج۶ ، ص۴۷۱ )  * دو نوں ہاتھوں سے مصافحہ کریں۔    ( بہارشریعت ، حصہ ۱۶ ، ص۹۸ ) * جتنی بار ملاقات ہو ہر بار مصافحہ کرنا مستحب ہے۔  ( بہارشریعت ، حصہ ۱۶ ، ص۹۷ ) * رخصت ہوتے وقت بھی مصافحہ


 

 



[1]  مشکاۃ الصابیح ، کتاب الایمان ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱ / ۹۷ ، حدیث : ۱۷۵