Nematon Ki Qadar Kijiye

Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye

کریں۔  صدر الشریعہ ، بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ  اللہ عَلَیْہِ لکھتے ہیں :  ” اس کے مسنون ہونے کی تصریح نظر فقیر سے نہیں گزری مگر اصل مصافحہ کا جواز حدیث سے ثابت ہے تو اس کو بھی جائز ہی سمجھا جائے گا۔    ( بہار شریعت ، حصہ ۱۶ ، ص۹۸ ) * فقط انگلیوں کے چھونے کا نام مصافحہ نہیں ہے سنت یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا جائے اور دونوں کے ہاتھوں کے مابین کپڑا وغیرہ کوئی چیز حائل نہ ہو۔  ( بہار شریعت ، حصہ۱۶ ، ص۹۸ )

 (  اعلان : )

مصافحہ و معانقہ کی بقیہ سنّتیں آداب  تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی ، لہٰذا اِن کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع

میں  پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا : جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ( [1] )


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاۃ السادسۃ والخمسون ، ص۱۵۱ملخصًا