Nematon Ki Qadar Kijiye

Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye

دینی ماحول میں جہاں گناہوں سے بچنے ، نیکیوں کو اپنانے اور شریعت پر عمل کی ترغیب دی جاتی ہے ، وہیں یہ ذہن بھی دیا جاتا ہے کہ ہم شرعی تقاضوں کے مطابق اپنی زندگی کو کیسے بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں ، جنّت کی تیاری کیسے کرسکتے ہیں؟ مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبتیں ، سُنّتوں بھرے اجتماعات میں ہونے والے بیانات ، درس و بیان کے حلقے اور فجر کی نماز کے بعد  ” تفسیر سننے سنانے کا حلقہ “  سب اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔  فجر کی نماز کے بعد  ” تفسیر سننے سنانے کا حلقہ “  دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے۔  جس میں روزانہ3 آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان / تفسیر نورُ الْعرفان / تفسیر صِراطُ الجنان ، درسِ فیضانِ سُنَّت  ( 4صفحات )  اورمنظوم شَجْرہ قادِریہ ، رَضَویہ ،  ضیائیہ ، عطاریہ پڑھا جاتا ہے ۔ بعدِ فجر تفسیرِ قرآن سننے سنانے کے حلقے کی برکت سے مسجدآبادرہتی ہے ، تلاوتِ قرآن سُننے کا موقع ملتا ہے ، مختلف موضوعات پرعلمِ دِین کے رنگ برنگے مدنی پھول چُننے کو ملتے ہیں ، قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے  اور سمجھنے سمجھانے  کی تو کیا بات ہے  چنانچہ

 نبیِّ مکرَّم ، نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فَرمانِ مُعَظَّم بُخاری شریف میں ہے : خَیْـرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُراٰنَ وَعَلَّمَهُیعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے جس نے قُرآن سِیکھا اور دُوسروں کو سِکھایا۔    ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! بَعْدِ فَجْر تفسیر سننے سنانےکے حَلقے میں شِرْکَت سے تِلَاوَتِ قرآن پاک ، ترجمہ و تفسیر ، فیضانِ سُنّت کے چار۴صفحات کا دَرْس ، اَوراد و وَظائف ، اَولِیائے کِرام کے تذکروں سے مَعْمُور شجرہ شریف پڑھنے سننے کی سَعَادَت پاکر دِن کا آغاز کرنا کتنا بابرکت ہو گا۔  گویاکہ بَعْدِ فَجْر تفسیر سننے سنانےکا حَلقہ اُمورِ خَیر کا مجموعہ ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو ! ناشکری کی عادت سے بچنے کیلئے بُزرگانِ دِین کے اقوال کی روشنی


 

 



[1] بخاری ، کتاب فضائل القرآن ، باب خیرکم من تعلم…الخ ، ۳ / ۴۱۰ ، حدیث : ۵۰۲۷