Book Name:Nematon Ki Qadar Kijiye
کا شکر کیا ہے؟ارشاد فرمایا : اگر ان کے ذریعے اچھی بات سنُو تو اسے یادکر لو اور اگر بُری بات سُنو توپوشیدہ رکھو۔ عرض کی : ہاتھوں کا شکر کیا ہے؟ ارشادفرمایا : ان سےایسی چیز ( مثلاً مالِ حرام وغیرہ ) حاصل نہ کرو ، جو تیرے لئے جائزنہیں اور ان میں جو اللہ پاک کاحق ہے ( جیسا کہ صدقاتِ واجبہ وغیرہ ) اس کو نہ روکو۔ عرض کی : پیٹ کا شکر کیا ہے؟ فرمایا : پیٹ کا شکر یہ ہے کہ اس کے نچلے حصے میں کھانا ہوجبکہ اُوپری حصّہ علم سے لبریزہو۔ عرض کی : شرمگاہ کا شکر کیا ہے؟ جواب میں آپ نے ( پارہ 18 سُورۂ مومنون ) کی یہ آیاتِ مقدسہ تلاوت فرمائیں :
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵) اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ(۶) فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ(۷) ( پ۱۸ ، مؤمنون ، ۷۔ ۵ )
ترجَمۂ کنز العرفان : اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں مگراپنی بیویوں یا شرعی باندیوں پرجوان کے ہاتھ کی مِلک ہیں پس بیشک ان پرکوئی ملامت نہیں تو جو ان کے سوا کچھ اور چاہے تو وہی حدسے بڑھنے والے ہیں۔
عرض کی : پاؤں کا شکر کیا ہے؟ارشاد فرمایا : اگرتم کسی ایسے زندہ کو دیکھو جس پر تمہیں رشک ہوتو ، ان پاؤں سے اس شخص جیسے عمل کرو ( یعنی نیک عمل کرو ) اور اگر کسی ایسے مُردہ کو دیکھو جس سے تم بیزار ( Disgust ) ہو تو اِن پاؤں کو اس شخص جیسے عمل سے روک لو ( یعنی بُرائی کی طرف قدم نہ اُٹھاؤ ) ۔ اس طرح تم اللہ پاک کاشکراداکرنے والے بن جاؤگےاورجس نے صرف زبانی شکر کیا بقیہ اَعْضاء سے نہ کیا ، تواس کی مثال اس شخص جیسی ہے جس کے پاس ایک کپڑا ہواوروہ اس کا ایک کنارہ پکڑلے لیکن پہنے نہیں تو وہ کپڑااسے گرمی ، سردی ، برف اور بارش سے بچنے کافائدہ نہ دے گا۔ ( حلیة الاولياء ، ۳ / ۲۷۹ ، رقم : ۳۹۶۳ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد