Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees
زیادہ ہیں ، اگر تمام کتابوں سے احادیث جمع کی جائیں تو اندازہ کیجئے ! حدیث پاک کا کتنا بڑا ذخیرہ جمع ہو جائے گا۔
یہ ہے سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا حدیثِ پاک کے ساتھ لگاؤ ، احادیث پڑھنے کا شوق و ذوق۔ پھر اس کے ساتھ ساتھ کمال دیکھئے ! عِلْمِ حدیث ایک عِلْم ہے ، اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ صِرْف عِلْمِ حدیث کے ماہِر نہیں ہیں بلکہ 100 سے زائِد عُلُوم میں آپ پُوری مہارت رکھتے تھے یعنی یہ اتنا مطالعہ صِرْف ایک عِلْم کے متعلق ہے تو 100 سے زائِد عُلُوم میں ہر عِلْم کے متعلق اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کتنا مطالعہ کرتے ہوں گے ؟ کتنی کتابیں پڑھتے ہوں گے ؟ پھر اس کے ساتھ ساتھ تحریری کام بھی ہیں ، فتوے بھی لکھے جاتے ہیں ، اعلیٰ حضرت پِیْرِ کامِل بھی ہیں ، مُرِیْد بھی حاضِر ہوا کرتے تھے ، ان کی تربیت بھی کی جاتی تھی ، اعلیٰ حضرت استاد بھی ہیں ، مدرسے میں پڑھایا بھی کرتے تھے ، اُمَّت کے مَسَائِل بھی حل فرمایا کرتے تھے ، ان تمام مَصْرُوفیات کے باوُجُود اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ جتنا مطالعہ فرماتے تھے ، اس سب کو دیکھ کر عقل دَنگ رہ جاتی ہے اور جھنجھلا کر کہتی ہے :
اللہ کی عطا ہے سرکار کی رضا ہے فیضانِ غوث وخواجہ احمد رضا ہمارا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور تبلیغِ حدیث
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ تھا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا حدیثِ پاک سے لگاؤ ، اَحادیث پڑھنے کا شوق و ذوق۔ بےشک اَحادیث پڑھنا ، انہیں سمجھنا بڑے کمال کی بات ہے ، پھر اس سے بھی بڑا کمال ہے : اَحادیث کو یاد رکھنا ، انہیں دوسروں تک پہنچانا۔ الحمد للہ ! اعلیٰ