Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees

Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees

میں بھیجا ؟  ( 58 )  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے /  سُننے کی سعادت حاصل کی ؟   ( 59 )  ہفتہ وار سُنّتوں بھرے  اِجتِماع  میں اوّل تا آخر ( یعنی مغرب تا اشراق وچاشت )  شرکت کی ؟   ( 60 )    اِس ہفتے یومِ تعطیل اِعتِکاف کی سَعادت پائی ؟  ( 61 )  اِس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دُکھیارے کے گھریااسپتال جاکرسُنّت کے مطابق عِیادت یا غمخواری یاعزیز کے اِنتِقال پر تعزیت کی ؟  ( 62 )  اِس ہفتے پیر شریف  ( یا رِہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن )  کاروزہ رکھا ؟  ( 63 )  ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟  ( 64 )  اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟ ( 65 )  اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو ( جو پہلے دینی احول میں تھے ، یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے ) تلاش کر کے اُن کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی ؟  ( 66 )  ہفتہ وار حلقے میں شرکت کی ؟

ماہانہ 3نیک اعمال

 ( 67 )  پچھلے  اِسلامی مہینے کا نیک اعمال کا رِسالہ فِل یعنی پُرکر کے اپنےنگران و ذِمّہ دارکو جمع کروادیا ؟  ( 68 ) اِس  ماہ آپ نے کم ازکم تین دن کے قافلے میں سفر کیا ؟  ( 69 )  اِس ماہ کسی سُنّی عالِم  ( یا اِمام مسجد ، مؤذِّن ، خادم ) کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی  ؟

سالانہ1نیک  عمل

 ( 70 )  اِس سال ٹائم ٹیبل  کے مطابق ایک مہینے کےقافلے میں سفر فرمایا ؟

زندگی بھر کے2نیک اعمال

 ( 71 ) زِندگی بھر کے نصاب  کا مُطالعہ فرمالیا ؟  ( 72 ) زندگی میں یک مُشت ( یعنی ایک ساتھ )  12ماہ اور مختلف کورسز ( 12دینی کام کورس ، 7دِن کااِصلاحِ اَعمال کورس ، 7دِن کافیضانِ نَمازکورس ) کی سعادت حاصل کرلی ؟

دعائے امیرِ اَہلِ سُنّت

یااللہ پاک ! جو کوئی سچے  دل سے نیک اعمالپر عمل کرے ، روزانہ جائزہ لے کر رسالہ پُر کرے اور ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کرے ، اُس کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد