Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees
دوسروں تک اَحادیث پہنچانے کے معاملے میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا انداز کیا تھا ؟
اعلیٰ حضرت نے حدیثِ پاک کی کتنی کتابیں پڑھیں ؟
ایک بار سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا : آپ نے حدیثِ پاک کی کون کون سی کتابیں دَرْس کی ( یعنی پڑھی ، پڑھائی ) ہیں ؟ اس پر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے پہلے تو عِلْمِ حدیث کی چند کتابوں کے نام گنوائے مثلاً بُخاری ، مُسْلِمْ ، اَبُوْدَاؤدْ ، تِرْمَذِیْ ، نَسَائِیْ ، اِبْنِ مَاجَہْ ، یُوں 31 کتابوں کے نام گنوانے کے بعد فرمایا : ( یہ اور ان سمیت ) عِلْمِ حدیث کی 50 سے زائِد کتابیں میرے دَرْس و تَدْرِیس اور مُطَالعہ میں رہیں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! 50 سے زائِد کتابیں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے دَرْس و تَدْرِیس اور مُطَالعہ میں رہی ہیں۔ شاید مَحْسُوس ہو رہا ہو کہ ” صِرْف 50 کتابیں.. ! “ اگر ان کتابوں کی تفصیلات میں جائیں تو یہ ” صِرْف “ نہیں ہے ، 50 کتابوں کا مطلب ہے : ہزاروں صفحات اور لاکھوں حدیثیں۔ ان میں سے صِرْف * بُخَاری شریف کے صفحات : 1 ہزار 823 ہیں اور اس میں احادیث ہیں : 7 ہزار 563 * مُسلِم شریف کے صفحات ہیں : 1 ہزار 157 ، اس میں احادیث ہیں : 3 ہزار 33 * ابوداؤدکے صفحات : 820 ، احادیث : 5 ہزار 273 * ترمذی کے صفحات : 884 ، احادیث کی تعداد : 3 ہزار 958 * نَسائی کے صفحات : 905 ، احادیث کی تعداد : 5 ہزار 769 * اِبْنِ ماجہ : صفحات : 705 ، احادیث کی تعداد : 4 ہزار 341۔
یُوں ہی ان 50 کتابوں میں سے صِرْف 20 کتابوں کی جلدیں ، ان کے صفحات اور ان میں ذِکْر کی گئی احادیث کی تعداد دیکھی گئی تو یہ ٹوٹل : 49 جلدیں بنیں ، ان کے کل صفحات تھے : 29