Share this link via
Personality Websites!
Islamic Ebook Library اس میں مکتبۃ المدینہ کی تمام کتابیں موجود ہیں ، اس ایپلی کیشن کے ذریعے کتابیں پڑھی بھی جا سکتی ہیں اور ڈاؤنلوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔ یہ موبائل ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے ، دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
غرض : آج کل اَحادیث پڑھنے ، سمجھنے کے بہت سارے ذرائع موجود ہیں ، اگر ہم ذِہن بنائیں تو بہت سارے رستے نکل سکتے ہیں۔ بَس دِل میں شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک اُس شخص کو تر وتازہ رکھے ، جو میری حدیث سُنے ، اسے یاد کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔ ( [1] )
حضرت زَکَرِیَّا بن عدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حضرت عبد اللہ بن مبارَک رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد میں نے انہیں خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَافَعَلَ اللہ بِکَ اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟ آپ نے جواب دیا : طَلَبِ حدیث کے لئے سَفَر کے سبب اللہ پاک نے میری مغفرت فرما دی۔ ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرامینِ مصطفےٰ پر یقین رکھناجانِ ایمان ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! دوسرا مدنی پھول جو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ پاک سے سیکھنے کو ملا ، وہ ہے : فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کامِل یقین رکھنا۔
یہ تو ہمارے ایمان کا تقاضا ہے بلکہ اَصْل ایمان ہی یہی ہے۔ حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami