Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees
اَحادِیث پڑھنے سمجھنے کے آسان ذرائع
* الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی نے شہر شہر میں جامعات المدینہ بنا دئیے ہیں ، وقت نکالئے ! درسِ نظامی یعنی عالِم کورس میں داخلہ لے لیجئے ! * فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے آن لائن دَرْسِ نظامی کر لیجئے * الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہْ ( اسلامک ریسرچ سنٹر ) نے حدیثِ پاک کی بہت ساری اُردو کتابیں تیار کر دی ہیں * یہ حدیثِ پاک جس کے لئے حضرت ابوالعباس مُسْتَغْفِرِی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک سال روزے رکھے ، اس حدیثِ پاک اور اس کی تفصیلی وضاحت پر مشتمل مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ہے : اعرابی کے سوالات اور عربی آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جوابات * اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی کتاب ہے : فیضانِ رِیاضُ الصَّالحین۔ رِیاضُ الصالحین امام نَوَوِی کی لکھی ہوئی اَحادیث کی کتاب ہے ، جو عربی میں ہے ، اس میں 1ہزار8سو96 اَحادیث ہیں ، ان احادیث کے آسان ترجمہ و تشریح پر کام جاری ہے ، فیضانِ ریاض الصالحین کی 6 جلدیں لکھی جا چکی ہیں * مکتبۃ المدینہ کی ایک کتاب ہے : اَنْوَارُ الْحدیث * اسی طرح 40 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مختصر رسالہ ہے * شیخِ طریقت امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک نیا رسالہ اسی سال مُحَرَّم الْحَرَام میں تشریف لایا : فیضانِ اہلِ بیت۔ اس میں اہل بیتِ اطہار کی شان میں 40 احادیث جمع کی گئی ہیں * اسی طرح امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک رسالہ ہے : ہر صحابئ نبی ، جنتی جنتی ، اس میں صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کی شان و عظمت پر 40 اَحادیث جمع کی گئی ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ایک موبائل ایپلی کیشن ہے: