Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

نقصان کا اندیشہ ہے۔یاربِّ مصطفےٰ ! صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !  ہمیں بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کی بَرَکتوں سے مالامال فرمااورہرنیک وجائزکام کی ابتِدا میں بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : چوک درس

پیارے اسلامی بھائیو !   سُنّتوں کا عامِل اور نیک پرہیزگار بننے کے لئے عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے !  ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔  ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : چوک درس۔ الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول مسجد ہی میں نہیں ، گلی ، محلوں اور دُکانوں پر جا کر بھی دَرْس دیتے ، نیکیاں کماتے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر سُنتوں کا پیغام عام کرتے ہیں۔   آئیے !  چوک دَرْس کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں ، چنانچہ

وَقْت کی قدر نصیب ہو گئی

حیدر آباد  ( انٹیرئیر سندھ ، پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : مجھے کرکٹ کھیلنے اور فلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا ، بےعملی کا حال یہ تھا کہ میں جمعہ کی نماز بھی نہ پڑھتا بلکہ یہ بابرکت گھڑیاں بھی گُنَاہوں اور فضولیات میں گزار دیتا تھا۔ پھر مجھ پر کرم ہوا۔ ہمارے علاقے میں ایک اسلامی بھائی چوک دَرْس دیا کرتے تھے ، ایک دن انہوں نے محبت بھرے انداز میں مجھے چوک دَرْس میں شرکت کی دعوت دی ، خوش قسمتی سے میں نے ان کی بات توجہ سے سُنی ، پھر میں روز ہی اُن کے دَرْس میں شریک ہونے لگا ، روز بروز