Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

  * چوس کر چھوٹے چھوٹے گھونٹ پئیں ، بڑے بڑے گھونٹ پینے سے جگر  ( Liver )  کی بیماری پیدا ہوتی ہے  * پانی تین سانس میں پئیں بیٹھ کر اور سیدھے ہاتھ سے پئیں  * لوٹے وغیرہ سے وُضُو کیا ہو تو اس کا بچا ہوا پانی پینا 70 مرض سے شِفا ہے کہ یہ آبِ زم زم شریف کی مشابہت رکھتا ہے ، ان2  ( یعنی وُضُو کا بچا ہوا پانی اور زم زم شریف )  کے عِلاوہ کوئی سا بھی پانی کھڑے کھڑے پینا مکروہ ہے ، یہ دونوں پانی قبلہ رُو ہو کر کھڑے کھڑے پئیں  * پینے سے پہلے دیکھ لیجئے کہ پینے کی شئے میں کوئی نقصان دہ چیز تو نہیں ہے  * پی چکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہئے  * امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بِسْمِ اللہ پڑھ کر پینا شروع کرے ، پہلی سانس کے آخِر میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہدوسرے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعَالَمِیْن اور تیسرے سانس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمپڑھے۔ یہ ایک اچھا کام ہے ، نہ بھی کیا تو حرج نہیں اور شروع میں بِسْمِ اللہ اور خَتْم پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے سے بھی سُنَّت ادا ہو جائے گی  * گلاس میں بچے ہوئے مسلمان کے صاف ستھرے جھوٹے پانی کو قابِلِ استعمال ہونے کے باوُجُود خوامخواہ نہیں پھینکنا چاہئے  * منقول ہے : سُؤْرُ الْمُؤْمِنِ شِفَاءٌ یعنی مسلمان کے جھوٹے میں شِفَا ہے  * پی لینے کے چند لمحوں بعد خالی گلاس کو دیکھیں گے تو اس کی دیواروں سے بِہ کر چند قطرے پیندے میں جمع ہو چکے ہوں گے ، انہیں بھی پی لیجئے۔ ( [1] )  

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91


 

 



[1]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 16۔