Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

ہرہر قدم پر ایک نیکی

تفسیر نعیمی میں ہے : جوشَخص کسی جَانورپرسُوارہوتے وَقت بِسْمِ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ پڑھ لے تواُس جَانورکے ہرقَدم پراُس سُوارکے حق میں ایک نیکی لکھی جائے گی۔

اسی طرح جوشخص کشتی  ( Boat ) میں سُوارہوتے وَقْت بِسْمِ اللہ اور اَلْحَمْدُللہ پڑھ لے ،  جب تک و ہ اُس میں سُوار رہے گااُس کےلئے نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی۔ ( [1] )

روزی میں بَرکت کا بہترین نسخہ

مفتی احمد یار خان  نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : گھر میں داخِل ہوتے وقت بِسْمِ  اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازے میں داخِل کر نا چاہئے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رحْمَۃُ اللہ وَ بَرَکاتُہ ٗ کہیں۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہوتے وقت بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور سورۂ اخلاص  ( یعنی قُلْ ھُوَ اللہ احد )  پڑھ لیتے ہیں ، اس سے گھر میں اِتِّفاق ( Unity )  بھی رَہتا ہے  ( یعنی جھگڑا نہیں ہوتا  ) اور روزی میں بَرَکت بھی ہوتی ہے۔ ( [2] )  

بچوں کو بھی بِسْمِ اللہ پڑھنے کی عادَت ڈالئے !

حضرت عیسٰی رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام ایک قَبْرکے قریب سےگزرے توعذاب ہو رہا تھا ۔ کچھ عرصہ کے بعد پھرگزرے تو مُلاحَظہ فرمایاکہ اُس قَبْر میں نُورہی نُورہے اور وہاں رَحمَتِ اِلٰہی کی بارش ہورہی ہے۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام بَہُت حیران ہوئے اوربارگاہِ اِلٰہی میں عرض کیا : مجھے اِس


 

 



[1]... تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ۔

[2]... مِرآۃالمناجِیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 9بتغیر قلیل ۔