Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

پس اللہ پاک اس کی بَرَکت سے جن بلاؤں کوچاہے گادُورفرما دے گا۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو !  جب بھی بیماری ، قرضداری ، مقدّمہ بازی ، بے رُوزگاری  ( Unemployment ) یا کوئی سی بھی آفت آن پڑے ، کوئی چیز گم ہو جائے ،  کسی کی بات سُن کر صدمہ  ( Shock ) پہنچے ،  کوئی مارے ، دِل دُکھ جائے ، ٹھوکرلگے ، گاڑی خراب ہو جائے ، ٹریفک جام ہو جائے ، کاروبار میں نقصان ہو جائے ، چوری ہو جائے اَلغرض چھوٹی یابڑی کوئی سی بھی پریشانی ہو بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھتے  رہنے کی عادت بنا لیجئے !  تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  اس کی برکتیں نصیب ہوں گی ۔

شِفا تو اللہ پاک کے نام میں ہے

مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو بیمار بِسْمِ اللہ پڑھ کر دوا پئے  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !   دوا فائدہ دے گی۔ ایک بار حضرت موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کے پیٹ میں سخت درد ہوا ،  اللہ پاک  کی بارگاہ میں عَرْض کیا۔ ارشاد ہوا : جنگل کی فُلاں بُوٹی  ( Herb ) کھاؤ !  آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے کھائی اور فوراً  آرام ہو گیا ۔کچھ دنوں بعد پھر وُہی بیماری ہوئی ، حضرتِ موسیٰ  کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام نے پھر وُہی  بُوٹی استِعمال کی مگر درد میں زیادَتی ہو گئی !  اللہ پاک کی بارگاہ  میں عَرْض کیا : اِلٰہی !  یہ کیا رازہے ؟   دوا ایک تاثیر دو ،  پہلی بار اس نے شِفا دی اور اس دَفْعَہ بیماری بڑھائی... ؟ ؟ ارشاد ہوا : اے موسیٰ !  پہلے بار تم میری طرف سے بُوٹی کے پاس گئے تھے اوراِس دَفْعہ اپنی طرف سے۔ اے موسیٰ ! شِفا تو میرے نام میں ہے ،  میرے نام کے بِغیر دنیا کی ہر چیز زہرِ قاتِل ہے اور میرا نام ہی اِس کا علاج  ( Treatment ) ہے۔ ( [2] )  


 

 



[1]... عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ لا بن سُنّی ، صفحہ : 149 ، حدیث : 337۔

[2]... تفسیرِ نعیمی ، پارہ  : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 بتغیر قلیل۔