Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

والے حَرْف کا دائرہ کُھلا ہو یعنی اِس طرح مَثَلاً ط ، ظ ،  ہ ، ھ ، ص ، ض وغیرہ۔ اِعراب لگانا ضَروری نہیں ، لکھ کر موم جامہ  ( یعنی موم میں تر کئے ہوئے کپڑے کا ٹکڑا لپیٹ لیں  ) یا پلاسٹک کوٹنگ  ( Plastic Coating ) کر لیں پھر کپڑے ،  ریگزین یا چمڑے ( Leather )  میں تعویذ بنا لیں ، اور سر پر باندھ لیں جن کو عِمامہ شریف کا تاج سجانے کی سعادت حاصل ہے وہ چاہیں تو عمامہ شریف کی ٹوپی میں سی لیں۔ اگر یقین کامِل ہو گا تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !   دردِ سر جاتا رہے گا۔

پیارے اسلامی بھائیو !  یاد رکھئے !  سونے یا چاندی یا کسی بھی دھات کی ڈِبیہ میں تعویذ پہننا مرد کو جائز نہیں۔ اِسی طرح کسی بھی دھات کی زَنجیر خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مرد کو پہننا ناجائز و گناہ ہے۔اِسی طرح سونے  ( Gold ) ،  چاندی  ( Silver ) اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہوا ہویا نہ لکھا ہوا ہو اگر چہ اللہ کا مبارَک نام یا کلِمہ طیِّبہ وغیرہ کھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کے لئے ناجائز ہے۔ عورت سونے چاندی کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے ۔ ( [1] )

نَکسیر پُھوٹنے کا علاج

اگر کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور خون بہنے لگے تو شہادت کی انگلی سے پیشانی سے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھنا شروع کر کے ناک کے آخِر پر ختْم کرے  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !     خون بند ہو جائے گا۔ ( [2] )

اے عاشقانِ رسول !   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات میں سے ایک شعبہ


 

 



[1]... فیضان سنت ، صفحہ : 69۔

[2]... فیضان سنت ، صفحہ  : 73۔