Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

کرنے  کی ترغیب دی گئی ہے۔  ( [1] )   

مشہور مفسِّرِ قرآن ،  حکیم الاُمّت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بِسْمِ اللّٰه شریف کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں : کفارِعرب  اپنے ہر کام کو اپنے جُھوٹے خداؤں  کے نام سے شروع کرتے تھے ،  لہٰذا ضروری ہواکہ مُسلمان اپنے  ہر کام کو   اللہ پاک کے نام سے شروع کرے تاکہ کفار کی  مخالفت ظاہر ہو ، اِس سے یہ بھی معلوم  ہواکہ مُسلمان کا ہرکام  غیرمسلموں کے خلاف   ( Opposite ) ہوناچاہئے اِن سے محبت و مشابہت بہت بُری چیز ہے ۔  ( [2] )

چھوڑ دے سارے غَلَط رَسم و رَواج        سنتوں پر چلنے کا کر عہد آج

خوب کر ذکرِ خدا و مصطَفےٰ                   دل مدینہ یاد سے ان کی بنا

بِسْمِ اللہ کے19 حروف کی حکمتیں

امام فخر الدین رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے19 حُرُوف ہیں اوردوزخ پرعذاب دینے والے فِرِشتے بھی 19ہیں پس امّیدہے کہ اس کے ایک ایک حَرْف کی بَرَکت سے ایک ایک فِرِشتے کاعذاب دورہوجائے۔

مزید فرماتے ہیں : دن رات میں24 گھنٹے ہیں جن میں سے5 گھنٹے5 نمازوں نے گھیرلئے اور19 گھنٹوں کے لئے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے 19حُروف عطافرمائے گئے۔ پس جو خوش نصیب بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کاوِرْدکرتارہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  اس کا ہر گھنٹہ  عبادت میں شمار ( Count ) ہوگااورہرگھنٹے کے گناہ مُعاف ہوں گے۔ ( [3] )


 

 



[1]... جامع لاخلاق الراوی ، 32باب   اتخاذ المستملی ، صفحہ  : 322 ، حدیث : 1198ماخوذاً۔

[2]... تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 47 ملتقطاً و بتغیر قلیل ۔

[3]... تفسیر کبیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 156۔