Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

آدمی آپ کے نام کوئی پَیغام لایا ہے اوروہ باہَر کھڑا ہے ، کسی نے جا کر اندر خبر دی۔ حضرت بِشرحافی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : اُس سے پو چھوکہ وہ کِس کاپیغام لایاہے ؟  بُزُرگ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرمانے لگے : اللہپاک  کاپیغام لایاہوں۔جب آ پ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   کویہ بات بتائی گئی توجُھوم اُٹھے اورفَوراً ننگے پاؤں باہَر تشریف لے آئے پَیغَامِ حق سُن کرسچّے دِل سے تَوبہ کی اوراُس بُلَندمَقام پرجاپہنچے کہ مُشاہَدَۂ حق کے غَلَبہ کی شِدَّت سے ننگے پاؤں رہنے لگے۔اِسی لئے آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  حافی ( یعنی ننگے پاؤں والا  ) کے لقب سے مشہور ہوگئے۔  ( [1] )

بِسْمِ اللہ پڑھنے والے کی بخشش ہو گئی

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت عَلِیُّ الْمُرْتضی شیرِ خدا رَضِیَ اللہ عنہ  سے رِوایت ہے ، ایک شَخْص نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کوخوب عُمدَگی سے پڑھا ، اُس کی بخشش ہوگئی ۔ ( [2] )

منقول ہے : ایک گناہ گارکومرنے کے بعدکسی نے خواب میں دیکھ کرپوچھا ، مَافَعَلَ اللہ بِکَ ؟  یعنی اللہ  پاک نے تیرے ساتھ کیامعامَلہ فرمایا ؟ اُس نے جواب دیا ، ایک بار میں ایک مدرَسے کے پاس سے گزرا اور ایک پڑھنے والے نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھی ، سُن کرمیرے دل میں اللہ پاک کے میٹھے میٹھے نام کی مٹھاس نے اثرکیااوراُسی وقت میں نے یہ غیبی آواز سُنی ، ہم 2 چیزوں کو جمع نہ کریں گے  ( 1 )  : اللہ پاک کے نام کی لذَّت  ( 2 )  : موت کی تَلخی۔ ( [3] )

گنہگارو  نہ  گھبراؤ  نہ  گھبراؤ  نہ  گھبراؤ         نظر رَحمت پہ رکّھو جنّتُ الفردوس میں جاؤ


 

 



[1]... تذکرۃُ الاولیاء ، صفحہ : 105 ،  106 ملتقطاً۔

[2]... شُعُبُ الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 546 ، حدیث : 2667۔

[3]... انیس الواعِظین ، صفحہ : 4۔