Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara  ( آن لائن روحانی علاج اور استخارہ  ) متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ * آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں  * بیماری ، نظرِ بد ، جادُو ، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں  * اور آن لائن کاٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔

مزید اس ایپلی کیشن میں  * بیماری  * غربت  * غم ، پریشانی * اور آفات و بلیات  ( Misfortunes ) وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن انسٹال  کر لیجئے !  خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

بسم اللہ لکھنے کی فضیلت

حضرت اَنَس  رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوا یت ہے ،  اللہ کے مَحْبوب ،  دانائے غُیُوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے اللہ پاک کی  تَعظِیم کے لئے عُمدہ شَکْل میں بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم تحریر کیا اللہ  پاک اُسے بَخْش دے گا۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو !  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھنے کاعظیم ثواب پانے کے لئے ہو سکے توکبھی کبھی باوُضوخوش خَطی کے ساتھ کاغذوغیرہ پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم تحریر فرما لیا کریں ، لیکن بے ادَبی کی جگہ ہرگزنہ لکھئے ، دیواروں پربھی آیات و مقدّس کلِمات مت لکھئے کہ آہستہ آہستہ لِکھائی کے ذرّات زمین پر جَھڑ جاتے ہیں۔ایک مرتبہ  رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کہیں سے گزرے ، وہاں زمین پر بِسْمِ اللہ شریف لکھی تھی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]... تاریخ اصبہان ، جلد : 2 ، صفحہ : 285 ، رقم : 1746۔