Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

پڑھ کر جیب میں ڈال لی ۔رات کوجب وہ سوگئی تواُس کے باپ نے اُس کی جیب سے اَنگوٹھی نکال کر دریا میں ڈال دی۔ایک مچھلی نے وہ انگوٹھی نگل لی۔صبح کوایک شکاری نے جال ڈالاتو اِتِّفاق سے وُہی مچھلی جال میں پھنس گئی ، اُس نے لاکروزیرکوتحفۃً دے دی ، وزیرنے پکانے کے لئے لڑکی کے حوالے کر دی۔ لڑکی نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ  کرمچھلی لی ، جب بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کراُس کاپیٹ چاک کیاتواُس میں سے اَنگوٹھی نکل پڑی ، اُس نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کرجیب میں ڈال لی اورمچھلی پکا کر باپ کے آگے رکھ دی۔کھاناکھانے کے بعدجب دربار کا وَقْت آیا ،  باپ نے لڑکی سے اَنگوٹھی ( Ring )  طَلَب کی ، اُس نو مسلم لڑکی نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کرجیب سے نکال کر اپنے باپ کو د ے دی۔ باپ یہ دیکھ کرحیران رَہ گیا ، یُوں اللہ پاک  نےبسم اللہکی دیوانی کوقتل سے محفوظ فرمالیا۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ !  دیکھا آپ نے !  کالی بِلّی یا کوئی اور وَہْم تو کیا آڑے آتا ، لڑکی کے باپ کی بھرپُور کوشش بھی کچھ نہ بگاڑ سکی اور بِسْمِ اللّٰه   کی برکت سے لڑکی اپنے کام  ( یعنی انگوٹھی کی حفاظت ) میں کامیاب بھی رہی اور قتل سے بھی بچ گئی۔ اللہ پاک کے نام میں واقعی برکت ہے ، ہم بھی بدشگونیاں چھوڑیں ، بِسْمِ اللّٰه  پڑھنے کی عادَت بنائیں ، اگر یقین پختہ ہوا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  برکتیں ملیں گی۔  

کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھیئے !

کھانے پینے سے قَبْل بِسْمِ اللّٰه   پڑھنا سنَّت ہے۔ حضرت حُذَیفہ رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے


 

 



[1]... فیضان سُنت ،  صفحہ : 85-86۔