Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ  اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [1] )   

 اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے !  بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے !  * رضائے الٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا  * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

یہودی اور یہودن کی دلچسپ حکایت

    ایک یہودی ایک یہودَن پر عاشِق ہو گیا ، اس پر عشقِ مجازی کا ایسا غلبہ ہوا کہ یہ مجنون کی طرح ہو گیا ، یہاں تک کہ اسے کھانے پینے کا بھی ہوش نہ رہتا تھا ، اپنی اس پریشانی کے حل کے لئے یہ اُس وقت کے ولیُ اللہ حضرت عطاء رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہوا اور اپنا حال عرض کیا۔ حضرت عطاء  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُسے  ایک کاغَذ پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کر دی اور فرمایا : اِس کو نِگل جاؤ !  

جب اس یہودی نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھے ہوئے کاغذ کو نگلا ،  ( بس نگلتے ہی اُس کے دل میں انقلاب آ گیا ، اس نے ) عَرْض کیا : اے عطاء رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ !  میں نے حَلاوتِ ایمان ( یعنی ایمان کی مٹھاس ) کو پا لیا اور میرے دل میں نور ظاہِر ہو چکا ، میں اس عورت  ( کے عشق ) کو


 

 



[1]...مسند فِرْدَوس ، جلد : 4 ، صفحہ : 305 ، حدیث : 6895۔