Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

کا راز ( Secret )  بَتایا جائے ؟ ارشاد ہوا : اے عیسیٰ  ( عَلَیْہِ السَّلَام ) ! یہ شخص سخْت گنہگار ہونے  کے سبب عَذاب میں گَرِفتا ر تھا ، لیکن بوقتِ انتِقال اِس کی بیوی اُمّید سے تھی ، اُس کے ہاں  لڑکا پیدا ہو ا اور آج اُس کومکتب بھیجاگیا ،  اُستادنے اُس کو بِسْمِ اللہ پڑھائی ، مُجھے حَیاآئی کہ میں اُس شَخْص کو زَمین کے اندر عَذاب دُوں ،  جس کابچّہ زَمین کے اُوپرمیرا نام لے رہاہے۔ ( [1] )

اے خدائے مصطَفےٰ میں ، تری رحمتوں پہ قُرباں                      ہو کرم سے میری بخشش ،  بَطُفیلِ  شاہِ  جِیلاں

سُبْحٰنَ اللہ !  ہم سب کو چاہے کہ اپنے بچّوں کو ٹاٹا ، پاپا سکھانے کے بجائے ابتدا ہی سے اللہ پاک کا نام لینا سکھائیں اور یہ نہیں کہ صِرْف مرنے والے والِدَین کو ہی اس کی بَرَکتیں حاصِل ہوتی ہیں ، خود سیکھنے اور سکھانے والے کو بھی اِس کی بَرَکتیں نصیب ہوتی ہیں لہٰذا اپنے بچے اور بچیوں سے کھیلتے ہوئے سکھانے ( Teaching )  کی نیّت سے اُن کے سامنے بار بار اللہ اللہ کرتے رہیں تو وہ بھی  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !   زَبان کھولتے ہی سب سے پہلا لفظ اللہ کہیں گے ۔

آفتیں دُور ہونے کا آسان وِرْد

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت عَلیُّ المُرْتَضیٰ شیرِخُدا رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوایت ہے ، سلطانِ مکّہ مکرّمہ ، تاجدارِمدینہ منوَّرہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : اے علی  ( رَضِیَ اللہ عنہ ) ! میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتا دوں جنہیں تم مصیبت کے وَقت پڑھ لو !  عَرْض کیا : ضَرور ارشاد فرمایئے !  آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر میری جان قربان !  تمام اچّھائیاں میں نے آپ ہی سے سیکھی ہیں۔ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤتواِس طرح پڑھو : بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم


 

 



[1]... تفسیر کبیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 155 بتغیر۔