Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan
کو کانٹا بھی چُبھ جائے تواللہ پاک ان تکالیف کے سبب اس کے گُناہ مِٹادیتاہے۔ ([1])
2قیامت کے دِن جب مُنادی نِداکریگا : کون ہے جس کا اللہ پاک پر قَرض ہے؟تو مخلوق کہے گی : ایسا کون ہے جس کاقرض اللہ پاک پر ہو؟فِرشتے کہیں گے : وہ جسے (دُنیا میں) ایسی مصیبت میں مبُتلا کیا گیا جس سے اس کا دِل غمگین ہوا ، آنکھوں سے آنسو بَہے لیکن اس نے ثواب کی اُمید پر اللہ پاک کی رِضا کے لئے صَبْر کیاآج وہ کھڑا ہو جائے اور اللہ پاک سے اپنا اَجْر لے لے ۔([2])
اے عاشقانِ رسول!ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے اَندر صَبْر و شُکْر جیسی عادات پیدا کرنے کی کوشش کریں اور ان اَوْصافِ حمیدہ کو اپنی ذات پر نافذ کرنے کا ایک بہترین ذَرِیْعہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے اَسْلاف کی سیرت و کردار کا مُطالَعہ کریں۔جب اَنْبیائے کرام علیہمُ السَّلام اور اَوْلیائےعِظام رَحِمَہُمُ اللہ السَّلَام کے واقعات پڑھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ان کے کرداروں کی مَدنی مَہک سے ہماری زِندگی بھی مَہک اُٹھے گی۔آج ہم نے حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے مُتَعَلِّق سُنا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ساری زِنْدگی اللہ پاک کی اِطاعت و فرمانبرداری میں گُزاری ، حکمِ خُدا وَنْدی میں اپنا تَن ، مَن ، دھن فِدا کرنے کا عملی مُظاہَرہ کیا ، یہاں تک کہ چاند سا بیٹا بھی راہِ خدا میں قُربان کرنے سے دَریغ نہیں کیا۔اللہ پاک کو آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی یہ اَدا اتنی پسند آئی کہ تمام اُمَّتِ مُسلمہ کو حکم فرما دیا کہ تم بھی میرے خلیل( عَلَیْہِ السَّلَام ) کی اس