Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan
ہوئے صَبْر سے کام لیں۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے اَجْر و ثواب کا خزانہ ہمارے ہاتھ آئے گا۔
صبر سے متعلق 2 فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
1 : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے مصیبت پر صَبْر کیا یہاں تک کہ اس (مصیبت )کو اچّھے صَبْر کے ساتھ لوٹا دیا تو اللہ پاک اس کے لئے 3 سو دَرَ جات لکھے گا ، ہر ایک دَرَجہ کے درمیان زمین و آسمان کا فاصِلہ ہو گا۔ ([1])
2 : اللہ پاک بندے کو تکلیف میں مبُتلا رکھتا ہے یہاں تک کہ وہ تکلیف اس کے تمام گُناہ مِٹا دیتی ہے۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!حضرتِ سَیِّدُنا اِسْماعِیْل عَلَیْہِ السَّلَامحضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی زوجۂ مُحْترمہ حضرت بی بی ہاجرہ رَضِیَ اللہ عنہا کے بَطن ِ مُبارَک سے پیدا ہوئے۔اِن کی پیدائش کے بعد حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر وَحْی نازِل ہوئی کہ آپ حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہ عنہا اور اِسْماعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کو اُس سَر زمین میں چھوڑ آئیں جہاں بے آب و گیاہ( یعنی بے رونق) میدان اور خُشک پہاڑیوں کے سِوا کچھ بھی نہیں ہے ، چُنانچہ حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے حضرتِ ہاجرہ رَضِیَ اللہ عنہا اور حضرت اِسْماعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کو ساتھ لے کر سفر فرمایا اور اُس جگہ آئے