Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan
کے بعد سب سے اَفْضَل ہیں * حضرت اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ہی اپنے بعد آنے والے سارے اَنْبِیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے والِد ہیں۔([1]) * ہر آسمانی دِیْن میں آپ ہی کی پَیْروِی اور اِطاعَت ہے * ہر دِیْن والےآپ کی تَعْظِیْم کرتے ہیں * آپ ہی کی یاد قربانی ہے * آپ ہی کی یادگار حَج کے اَرْکان ہیں * آپ ہی کَعْبہ شریف کی پہلی تَعْمِیْر کرنے والے یعنی اسے گھر کی شَکْل میں بنانے والے ہیں * جس پتھر(مَقامِ اِبْراہیم)پر کھڑے ہو کر آپ نے کَعْبہ شریف بنایا وہاں قِیام اور سجدے ہونے لگے * مُسلمانوں کےفوت ہو جانے والے بچّوں کی آپ عَلَیْہِ السَّلَام اور آپ کی بیوی صاحِبہ حضرتِ سار رَضِیَ اللہ عنہا عالَمِ بَرزَخ میں پَروَرِش کرتے ہیں * قیامت میں سب سے پہلےآپ ہی کوعُمدہ لباس عَطا ہو گا اس کےفوراً بعد ہمارےحُضورِ پاک صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّمکو۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! حضرتِ اِبْراہیم خَلِیْل ُاللہ عَلَیْہِ السَّلَامکو اللہ پاک نے ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے بعد تمام اَنْبیا علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام میں سب سے بڑا رُتبہ عَطا فرمایا ہے۔اللہ پاک اپنے مُقرَّب و محبوب بندوں کو آسانیوں کے ساتھ ساتھ بہت سی مُشْکلات میں مبُتلا فرما کر ان کی آزمائش بھی فرماتا ہے اور یہ نُفُوسِ قُدْسیہ حَرفِ شکایت زَبان پر لانے کے بَجائے ہمیشہ خَنْدہ پیشانی کے ساتھ ان مَصائِب و آلام کو برداشت کرتے ہیں۔اللہ پاک نے حضرتِ ابراہیم علیہ السّلام کو بھی کئی چیزوں کے ذریعےآزمایا اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام