Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan
بَجا لانے کے لئے بیوی اور بچے کو لے کر مُلکِ شام سے سَرزمینِ مکہ میں چلے گئے اور وہاں بیوی بچے کو چھوڑ کر ملکِ شام واپس آ گئے۔ اللہ اَکْبَر! اس جَذۂ اِطاعَت شِعاری اور جوشِ فرمانبرداری پر ہماری جاں قُربان!
اے کاش!ہم بھی رِضائے اِلٰہی کی خاطِر اِسلام کی تَروِیج و اِشاعَت کرنے ، سُنَّتیں سیکھنے اور لوگوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے خُود بھی اور اپنے جِگر پاروں ، آنکھوں کے تاروں کو خُود سے جُدا کر کے کئی سالوں یا مہینوں کے لئے نہیں بلکہ مہینے میں صِرف 3 دن کے لئے راہِ خُدا میں عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر پر روانہ کرنے والے بن جائیں۔ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اپنے سمجھدار اور بڑے بچوں کے ساتھ خُود بھی شِرکت کرنا ہمارا مَعْمُول بن جائے ۔
داڑھی ، عمامہ شریف اور دیگر سُنَّتوں پر عمل کرنے اور اپنے بچوں کو بھی سُنَّتوں پر عمل کی ترغیب دِلانے کی سَعادَت نصیب ہو جائے ۔
سُنَّتوں کی کروں خُوب خِدْمت ہر کسی کو دُوں نیکی کی دعوت
نیک میں بھی بنوں اِلْتِجا ہے یا خُدا تجھ سے میری دُعا ہے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی ساری زِنْدگی راہِ خُدا میں قُربانیاں دیتے ہوئے گُزری۔جب بھی حکمِ خُداوَنْدی آیا تو آپ نے تعمیل کرتے ہوئے کبھی گھر والوں کو