Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan

Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آزمائش پر صَبْر انبیا  کا طریقہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے!حضرتِ سَیِّدُنااِبْراہیم  عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی قوم کو دِیْنِ حق کی دعوت دینے میں کیسی ہِمّت  ، اِسْتقامت ، حوصلے اور صَبْر سے کام لیا۔ پہلے آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کے گھر والے آپ کے دُشْمن ہوئے ، پھر آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم بھی دُشْمن ہو گئی ، اس کے باوُجُود آپ  عَلَیْہِ السَّلَام نے دعوتِ دِیْن پہنچانا تَرک نہ فرمایا بلکہ ان کی اِصْلاح کی کوشش جاری رکھی۔یہاں تک کہ اُنہوں نے آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کو زِنْدہ آگ میں جَلانے کا فیصلہ کر لیا ،  تَب بھی آپ علیہ السّلام نے ان کے آگے جُھکنا گوارا نہ کیا اور کَمالِ صَبْر دیکھئے!اُس وَقْت حضرتِ  جبرائیل ِ امین عَلَیْہِ السَّلَام  نے حاضِر ہو کر عرض بھی کی کہ کوئی حاجت ہے تو فرمائیں پُوری کردوں؟مگر قُربان جائیے!حضرتِ سیدنا اِبْراہیم خَلِیْل ُاللہ عَلَیْہِ السَّلَام پر کہ اس وَقْت بھی صَبْر و رِضا کے پیکر بنے رہے۔اِس واقعے سے اُن اسلامی بھائیوں کو بھی دَرْس حاصل کرنا چاہئے جو راہِ خدا میں نیکی کی دعوت  دیتے ہوئے پیش آنے والی مُصیبتوں پر شِکْوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ یاد رکھئے!دِیْن کی تبلیغ کرنا اَنْبیا   عَلَیْہِمُ  السَّلَام  کی سُنَّتِ کریمہ ہے اور اس راہ میں ملنے والی تکلفیوں پر صَبْر کرنا بھی اِنہی مُقَدَّس ہستیوں کا طریقہ  ہے۔اللہ پاک اَنبیا و مُرسَلین علیہمُ الصّلوٰۃ ُوَالتَّسلیم اور اَوْلیائے کاملین رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِیْن کی آزمائش فرماتا ہے اور ان مَصائِب و آلام پر صَبْر کرنے  پر وہ رَحِیْم و کریم رَب اپنی رحمت سے اُنہیں  بے شُمار اَجْر و ثواب اور بُلند دَرَجات سے بھی نوازتا ہے۔ہمیں بھی چاہئے کہ جب بھی نیکی کی دعوت دیتے وَقْت کہیں مُشکلات اور مُصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے تو رِضائے اِلٰہی کی خاطِراسے برداشت کرتے