Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan

Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan

رَحْم و کرم میں آپ مَشْہور ہیں ،  اسی لئے آپ کو اِبْراہیم کہا جاتا ہے۔بعض لوگوں نے کہا ہے کہ اِبْراہیم اَصْل میں ابرم تھا۔جس کے معنیٰ  ہیں بُزرگ ، چُونکہ آپ بہت سے اَنْبِیائے کِرام علیہمُ الصّلوٰۃُوالسّلام کے والد ہیں  اور سارے دِیْنوں میں آپ کی عِزت ، حتّٰی کہ  مُشرکینِ عَرب بھی آپ کی عَظمت کرتے تھے  ، اس لئے آپ کا نامِ نامی اِبْراہیم ہوا۔([1])

آپ علیہ السّلام کی کُنْیَت ابُو الضَّیْفان(بہت مہمان نواز) ہے  کیونکہ آپ کا گھر سڑک کے کِنارے تھا جو بھی وہاں سے گُزرتا آپ اس کی مہمان نوازی کرتے تھے۔([2])

آپ علیہ  السّلام کی وِلادَت سَر زمینِ ”اَہْواز“ کے مقام ”سوس“میں ہوئی پھر آپ کے والد آپ کو”بابِل“ملکِ نَمْرود میں لےآئے۔اللہ پاک نےآپ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکمت و دانائی سے سَر فراز فرمایا اور آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کو زمین و آسمان کی تمام اَشْیا کا مُشاہَدہ بھی کرایا ، چُنانچہ اِرْشادِ رَبّانی ہے :

وَ كَذٰلِكَ نُرِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لِیَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَ(۷۵) (پارہ : 7 ،  سورۂ انعام : 75)

تَرْجَمَۂ کنزالایمان : اور اسی طرح ہم اِبْراہیم کو دِکھاتے ہیں ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور اس لئے کہ وہ عَیْنُ الْیَقِیْن والوں میں ہو جائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے 10اعلیٰ اوصاف

اے عاشقانِ رسول! حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پیارے آقا ،  مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]... تفسیرِ نعیمی ، جلد : 1 ، صفحہ : 618 ملتقطاً ۔

[2]... تفسیرِ خازن ، تحت قولہ ومن احسن دیناممن اسلم ، جلد : 1 ، صفحہ : 434۔