Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan
کو چاہئے کہ قُربانی کرنے سے پہلے کم اَزْ کم ایک بار تو ضَرور اس رِسالے کا مُطالَعہ فرما لیں۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر ذَخِیْرہ ہاتھ آئے گا اور قُربانی کے بہت سے مَسائل سےبھی آگاہی ہو گی۔قُربانی کے مُتَعَلِّق مزید مَعْلُومات کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بہار ِشریعت جلد 3 حصہ 15 سے قُربانی کے مَسائل کا مُطالَعہ کیجئے۔
قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے!
اے عاشقانِ رسول! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی الحمد للہ! دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، مُلْک و بیرونِ مُلْک ہزاروں مدارس المدینہ قائِم ہیں جن میں بچے و بچیاں قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم حاصِل کر رہے ہیں ، ہزاروں جامعات المدینہ (گرلز & بوائز ) بھی قائِم ہیں ، جہاں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں درسِ نظامی (یعنی عالِم و عالمہ کورس) کرنے کی سَعَادت کر رہے ہیں۔
قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دے کر آپ بھی خِدْمتِ دِین کے اس عظیم کام میں حِصَّہ شامِل کیجئے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم نے حضرت اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی قُربانیوں کے بارے میں سُنا اورضِمْناً ان سے مُتَعَلِّق مدنی پُھول حاصل کئے۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی ساری زِنْدگی اِطاعتِ خُداوَنْدی اور رِضائے اِلٰہی میں بَسر فرمائی۔وَقْتاً فَوَقْتاً مَصائب و مُشکلات کا سامنا ہوا مگر آپ نے صَبْر و شُکْر اور رِضائے اِلٰہی میں راضی رہنے کو تَرجیح دی اور کبھی حَرفِ شکایت زَباں پر