Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan

Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan

ہے ۔عرض کیا : اور اُون میں ؟فرمایا : اس کے ہر بال کے بدلے بھی ایک نیکی ہے۔([1])

                                2ایک اورحدیثِ مُبارَکہ میں ہے : اے لوگو!خُوش دِلی سے قُربانی کيا کرو اور اِن کے خُون پر رِضائےاِلٰہی اور اَجْر کی اُميد رکھو اگرچہ وہ زمین پر گر چکا ہو کيونکہ وہ اللہ پاک کی حِفاظَت میں گِرتا ہے۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے!جس شخص  پر شَرعی اُصُولوں کی بِنا پر قُربانی واجِب ہے  اس پر قُربانی سے مُتعلِّق مَسائل سیکھنا بھی لازِم  ہیں ۔فِی ْزَمانہ عِلْمِ دِیْن سے دُوری کے باعث مُسلمان  اس  اَہَم فَریضہ کو بھی کَمَاحَقُّہُ(جیسا کہ اس کا حق ہے)اَدا نہیں کر پاتے ، ہمارے معاشرے کی ایک تعداد ایسی ہے جن کی دِیْنی مَعْلُومات کا حال یہ ہے کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے  مُختلِف  مالکِ نِصاب اَفْراد  پُورے گھر کی طرف سے ایک ہی بکرا قُربان کر دیتے ہیں اور قُربانی کے لئے کیسا جانور ہونا چاہئے؟یا کس عَیْب کی وجہ سے قُربانی نہیں ہو گی؟ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا اور وہ قُربانی کرنے کے بعد اس خُوش فہمی میں مبُتلا رہتے  ہیں کہ ہم نے بھی سُنَّتِ اِبْراہیمی پر عمل  کر لیا اور ہمارا واجِب اَدا ہو گیا حالانکہ  اِن کے ذِمّہ  واجب کی اَدائیگی باقی رہتی ہے۔اس لئے قُربانی کے اَحْکامات کا عِلْم ہونا بہت ضَروری ہے۔

قُربانی میں پیش آنے والے مسائل کے مُتَعَلِّق شیخِ طریقت ، امیرِ اَہْلسُنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُو بلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہکے 48 صفحات پر مُشْتمل رِسالےاَبْلَق گھوڑے سُوارکا مُطالَعہ بہت مُفید رہےگا۔ ہر اسلامی بھائی


 

 



[1]... ابن ماجہ  ، کتاب الاضاحی  ، باب ثواب الاضحیہ  ، جلد : 3 ، صفحہ : 531 ، حدیث : 3127۔

[2]... معجم  اوسط ، جلد : 6 ، صفحہ : 148 ، حدیث : 8319۔