Book Name:Hazrat Ibrahim Ki Qurbaniyan
نہ لائے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی زِنْدگی کو اِطاعتِ اِلٰہی میں گُزاریں ، ہر مُعاملے میں نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی سُنَّتوں کی پیروی کرتے رہیں۔آزمائشوں پر صَبْر اور نعمتیں ملنے پر شُکر ِ اِلٰہی بَجا لائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دونوں جہاں میں سَعادتیں ہمارا مُقدَّرہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے ارشاد فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
پیارے اسلامی بھائیو! اکثر و بیشتر ہمیں سفر کی ضرو رت پیش آتی رہتی ہے ، لہٰذا ہم کوشش کر کے سفر کی بھی کچھ نہ کچھ سُنّتیں اور آداب سیکھ لیں تاکہ ان پر عمل کر کے ہم اپنے سفر کو بھی حصول ِ ثواب کا ذریعہ بنا سکیں :
* ممکن ہو تو جمعرات کوسفر کی ابتدا کی جائے کہ جمعرات کو سفر کی ابتدا کرنا سُنَّت ہے([2]) * اگر سہولت ہو تو رات کو سفر کیا جائے کہ رات کو سفر جلد طے ہوتا ہے * اگر چند اسلامی بھائی مل کر مدنی قافلے کی صورت میں سفر کریں تو کسی ایک کو امیر بنا لیں * چلتے