Book Name:Hajj Ke Fazail
میں دُرودِ پاک کے گجرے نچھاور کیجئے اور روضۂ رسول پر حاضری کے آداب کو بھی ملحوظ ِخاطر رکھئے ۔
اپنی نگاہوں کی حفاظت کی ترغیب پر مشتمل شَیْخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 9 بھی ہے کہ کیا آج آپ نے آنکھوں کو گناہوں (یعنی بدنگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اور ویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے) سے بچایا ؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے آنکھوں کے گناہوں سے نجات مل جائے گی۔ پیارے اسلامی بھائیو! اَمِیْرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کی عادت بنالیجئے۔ ان شاء اللہ آپ اپنے اندر بہت مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔
صَدرُالشَّریعہ ، بَدْرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ روضہ ٔرسول پر حاضِری کے آداب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ حاضریٔ سے پہلے تمام ضَروریات سے جن کا لگاؤ دل بٹنے کا باعث ہو ، نہایت جلد فارِغ ہو ان کے سِوا کسی بیکار بات میں مشغول نہ ہو معاً وضو و مسواک کرو اورغُسل بہتر ، سفید پاکیزہ کپڑے پہنو اور نئے بہتر ، سُر مہ اورخُوشبو لگاؤ اور مُشک اَفضل۔ اب فوراً آستانۂ اَقدس کی طرف نہایت خُشوع و خُضو ع سے متوجِّہ ہو ، رونا نہ آئے تو رونے کا مُنہ بناؤ اور دل کو