Hajj Ke Fazail

Book Name:Hajj Ke Fazail

اسلام کی ترویج و اشاعت کے کام میں مصروف عمل ہے وہیں معاشرے کا وہ طبقہ جن کی طرف لوگ توجہ نہیں دیتے ان میں بھی علمِ دین پھیلانے میں برسرِ پیکار ہے۔    نابینا ، گونگے اور بہرےاسلامی  بھائی لوگوں کی عدم توجہی اور دینی ماحول سے دوری کی وجہ سے علمِ دین اور بنیادی دینی معلومات سے محروم رہتے ہیں،دعوت اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پہنچانے کا بیڑا اُٹھایا اورایک شعبہ بنام  ” اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ “ قائم کیا۔  یہ شعبہ کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں اسپیشل پرسنز میں علمِ دین پھیلانےکے لئے تربیتی حلقے لگاتی ہے۔  بڑی راتوں(بارہویں شریف ، گیارہوں شریف ، شبِ معراج ، شبِ برأت وغیرہ) میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رَمَضانُ الْمبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی اصلاح وتربیت کی صورت بنائی جاتی ہے۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت ، بیان ، ذکر اوردعا کی ترکیب ہوتی ہےنیز بریل لینگویج میں  نابینا اسلامی بھائیوں کےلئے رسائل  کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے۔

اللہ پاک کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوراُن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                  صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

لباس کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے بانیِ دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’163 مدنی پھول ‘‘  سے لباس کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں۔ فرمان ِ مصطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ہے :   * جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پَردَہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو  بِسْمِ اللہ کہہ