Hajj Ke Fazail

Book Name:Hajj Ke Fazail

کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])

)2(تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

حضرت انَس رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا  : جو شَخْص  یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([2])

)3(رَحْمت کے ستّر دروازے

 صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ([3])

)4(چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِصَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

حضرت اَحْمَدصاوِی  رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں :  اس دُرود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ دُرود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔  ([4])


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا

[2] افضل الصلوات علی سید السادات،الصلاۃ الحادیۃ عشرۃ ، ص ۶۵

[3] القول البدیع،الباب الثانی ، ص۲۷۷

[4] افضل الصلوات علی سید السادات،الصلاۃ الثانیۃ والخمسون،ص۱۴۹