Book Name:Hajj Ke Fazail
لے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ،۲ / ۵۹ ، حدیث : ۲۵۰۴) حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جیسے دیوار اور پَردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں اَیسے ہی یہاللہ پاک کا ذِکْر جِنّات کی نِگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جِنّات اس (یعنی شَرْم گاہ )کو دیکھ نہ سکیں گے۔ (مرآۃ ج۱ ص ۲۶۸ ) * جو باوجودِ قُدْرَت زیْب وزِیْنَتْ کالِباس پَہَنْنا تَواضُع(یعنی عاجِزی) کے طور پر چھوڑ دے اللہ پاک اُس کو کَرَامَت کا حُلّہ پہنائے گا۔ (ابوداؤد۴ / ۳۲۶،حدیث : ۴۷۷۸)
)اعلان (
لباس کی بقیہ سنتیں و آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں
پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں
)1(شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا : جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک