Book Name:Hajj Ke Fazail
اور جب (کُرتا یا پاجامہ) اُتارنے لگیں تو اس کے برعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طَرَف سے شُرُوْع کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
* دشمنوں کی ایذاء سے بچنے کی دعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق ” دشمنوں کی ایذاء سے بچنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
فَقَالُوْا عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَاۚ-رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ(۸۵)وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ(۸۶)
(پارہ : ۱۱ ، یونس : ۸۵،۸۶)
ترجمہ کنز العرفان : اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لئے آزمائش نہ بنا۔ اور اپنی رحمت فرماکر ہمیں کافروں سے نجات دے۔ (فیضان دعا ،ص255)
نوٹ : یہ قرآن پاک کی آیت ہے اس میں لفظ ” اَللّٰھُمَّ “ آیت کا حصہ نہیں اس لئے اسے بریکٹ میں لکھا گیاہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی