Book Name:Hajj Ke Fazail
مخلوق سے بہتر ، آپ پر سلام۔ اے گُناہ گاروں کی شَفاعت کرنے والے آپ پر سلام ، آپ پر ، آپ کی آل و اَصحاب پر اور آپ کی تمام اُمَّت پر سلام۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت امام قسطلانی نقل فرماتے ہیں : ” جوکوئی حُضورِ اکرم ، نورِ مُجسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی قبرِمُعَظَّم کے رُوبَرُو کھڑا ہوکر یہ آیتِ شریفہ پڑھے : اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ (پ ۲۲،الاحزاب : ۵۶) پھر ستَّر مرتبہ : ”صَلَّی اللہ عَلَیْکَ یَامُحَمَّد “ عرض کرے توفِرِشتہ اِس کے جَواب میں یوں کہتا ہے : اے فُلاں! تجھ پراللہ پاککی رَحمت ہو۔ اوراُس کی کوئی حاجَت باقی نہیں رہتی۔ “(المواھب اللدنیۃ،المقصد العاشر،الفصل الثانی فی زیارۃ قبرہ الشریف …الخ ، ۳ / ۴۱۲)
جہاں تک زبان ساتھ دے ، دِل جَمعی کے ساتھ مختلف اَلقاب کے ساتھ سلام عرض کرتے رہیں ، اگر اَلقاب یاد نہ ہوں تو اَلصَّلٰوۃُوَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ کی تکرار کرتے رہیں ، جن جن لوگوں نے آپ کو سلام کے لئے کہا ہے اُن کا بھی سلام عرض کریں۔ یہاں خوب دُعائیں مانگیں اور بار بار اِس طرح شَفاعت کی بھیک مانگیں : اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم یعنی یَارَسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ! میں آپ کی شَفاعت کا طلبگار ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں دین