Book Name:Qabooliyat e Dua Kay Waqiat
ذریعے ایک مسلمان اپنے رَبّ کریم سے گویا ہم کلام ہوتا ہے ، حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعِبَادَةِ الدُّعَاءُ یعنی دُعا افضل ترین عبادت ہے۔([1]) لہٰذا جس طرح تمام عبادتوں کے کچھ نہ کچھ شرائط و آداب ہوتے ہیں ، جن پر اُن عبادات کی قبولیت و دُرُستی کا دار و مدار ہوتا ہے ، اسی طرح دُعا کے بھی کچھ آداب ہیں ، دُعا ؤں کی قبولیت میں اُن آدابِ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے ، اگر دُعا میں اُن آداب کا خیال رکھا جائے تو قبولیتِ دُعا کے اِمْکانات بڑھ جاتے ہیں ، لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری دُعائیں بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہوجائیں تو ہمیں چاہئے کہ دُعا کے آداب کا خاص خیال رکھا کریں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دُعاؤں کی قبولیت کےآدابِ کی معلومات حاصل کرنےکے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ” فضائلِ دُعا “ کا مطالعہ کرنا بے حد مُفید ہے ، یہ کتاب درحقیقت اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے والدِ ماجد حضرت علّامہ مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی تصنیف ” اَحْسَنُ الْوِعَاءِ لِاٰدَابِ الدُّعَاءِ “ کی تسہیل ہے ، اس کتاب میں دُعا کے فضائل ، دُعا کے آداب ، قبولیتِ دُعا کے اسباب ، قبولیتِ دُعا کےاوقات ، قبولیتِ دُعا کے مقامات ، دُعاؤں کی قبولیت میں اسمِ اعظم کی اہمیت ، قبولیتِ دُعا میں رُکاوٹ بننے والےاَسْباب ، دُعا مانگنے کے فوائد اور دُعا سے متعلق اہم سوالات و جوابات کو بیان کیا گیا ہے۔ شاید یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے ، لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے(Stall) سے ہدیۃً طلب فرمائیے ، خُود بھی اِس کا مُطالعہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دِلائیے ، نیز دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد