Qabooliyat e Dua Kay Waqiat

Book Name:Qabooliyat e Dua Kay Waqiat

آئیے دُعا کے چند آداب اور اس ضمن میں قبولیتِ دُعا کے واقعات سُنتے ہیں۔

اپنے رَبّ کو محبوب ناموں سے پکارے

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو !  دُعا کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ  دُعا کرنے والا شروع میں اللہ    پاک کو اس کے محبوب ناموں سے پُکارے۔

رسولُ الله  صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   فرماتے ہیں  :  اللہ  تعالیٰ نے اپنے اسمِ پاک ”  اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن “ پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے کہ جو شخص اسے تین (3)بار کہتا ہے ، فرشتہ نِدا کرتا ہے(یعنی آواز دیتا ہے)  :  مانگ کہ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن تیری طرف متوجہ ہوا۔([1])

اسی طرح پانچ (5)بار  ” یَا رَبَّنَا “ کہنا بھی دُعا کی قبولیت میں بہت اَثر رکھتا ہے۔ قرآنِ کریم میں اس لفظِ مبارک کو پانچ (5)بار ذکر کر کے اِس کے بعد ارشاد فرمایا  :  

فَاسْتَجَابَ  لَهُمْ  رَبُّهُمْ   (پ۴، اٰل عمران :  ۱۹۵)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان  : تو  اُن کے رَبّ نے اُن کی دعا قبول فرمالی ۔

    امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہ  عَلَیْہ  سے منقول ہے  :  جو شخص بے بسی کے وقت پانچ (5) بار  ” یَا رَبَّنَا “  کہے تو جس کا خوف رکھتا ہے ، اللہ  تعالیٰ اسے اُس چیز سے امان بخشے گا اور جو چیز چاہتا ہے  ، عطا فرمائے گا۔([2])

دُعا سے پہلے نیک عمل

                                                پیارے پیارے  اسلامی بھائیو !  دُعا کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے کہ دُعا سے پہلے کوئی نیک عمل کیا جائےجیساکہ حضرت  امام جَزری  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   تحریر فرماتے ہیں  :  اٰدَابُ الدُّعَاءِ مِنْھَا تَقْدِیْمُ عَمَلٍ صَالِحٍ وَذِکْرُہُ عِنْدَ الشِّدَّۃِ یعنی ہر مشکل میں اللہ    پاک کو یاد کرنا اور دُعاسے پہلے نیک عمل


 

 



[1] مستدرک، کتاب الدُعاء والتکبیر...الخ، باب انّ للّٰہ ملکاً موکلاً ... الخ، ج۲/۲۳۹،حدیث: ۲۰۴۰

[2] روح المعاني، پ ۳، آل عمران، تحت الایۃ:۱۹۴،۴/ ۵۱۲