Book Name:Qabooliyat e Dua Kay Waqiat
نزدیک کوئی چیز دُعا سے بزرگ تَر نہیں۔([1])
3۔ حضرت عبدُ اللہ بن عمررَضِیَ اللہ عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ حضور ِاقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جس شخص کے لئے دُعا کا دروازہ کھول دیا گیا تو ا س کے لئے رحمت کا دروازہ کھول دیاگیا اللہ پاک سے کئے جانے والے سوالوں میں سے پسندیدہ سوال عافیت کا ہے۔ جو مصیبتیں نازل ہو چکیں اور جو نازل نہیں ہوئیں ، ان سب میں دُعا سے نفع ہوتا ہے ، تو اے اللہ پاک کے بندو ! دُعا کرنے کو(اپنے اوپر) لازم کر لو۔([2])
4۔ حضرت جابر بن عبدُ اللہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دُشمن سے نجات دے اور تمہارے رِزق کووسیع کر دے ، رات دن اللہ پاک سے دُعا مانگتے رہو کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہ احادیثِ مُبارکہ میں دُعا مانگنے کے کتنے فضائل بیان فرمائےگئے ہیں کہ دُعا مصائب و آلام سے چُھٹکارے کے لئے بھی فائدے مند ہے
اور رِزق میں برکت و کُشادَگی کا سبب بھی ہے ، دُشمنوں سے نجات کا ذریعہ بھی ہے اور مومن کا ہتھیار بھی کہ بندۂ مومن دُعا کے ذریعے بڑی سے بڑی مصیبت اور مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرسکتا ہے ، لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ خُوشی اور غمی ہر حالت میں اللہ پاک کو یاد کرے اور دُنیا و آخرت کی بھلائیوں کے حصول اور طرح طرح کی مشکلوں سے نجات کیلئے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگِڑا کر دُعا مانگے اور دُعا میں غفلت نہ کرے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! یاد رہے کہ دُعا افضل ترین عبادت ہے ،جس کے